عمر گل پاکستانی پیسرز کے دفاع میں سامنے آ گئے

لمبے عرصے بعدٹیسٹ میں بولنگ کی، وائٹ سے ریڈ بال میں آنا آسان نہیں، کوچ

لمبے عرصے بعدٹیسٹ میں بولنگ کی، وائٹ سے ریڈ بال میں آنا آسان نہیں، کوچ۔ فوٹو: پی سی بی

بولنگ کوچ عمر گل پاکستانی پیسرز کے دفاع میں سامنے آ گئے۔

پرتھ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میڈیا کانفرنس میں بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ پاکستانی پیسرز نے مناسب اسپیڈ سے بولنگ کی، ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے ردھم حاصل کریں، پیسرز لمبے عرصے بعد طویل فارمیٹ کے میچ میں بولنگ کررہے ہیں، وائٹ بال سے آکر ریڈ بال میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین بولر ہیں، پیسر لمبے عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے، ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، ہمیں نئی گیند سے تھوڑی مشکل پیش آئی، پھر اچھا کم بیک کیا، دوسری نئی گیند بھی بہتر انداز میں استعمال کی، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حریف کی تمام 10وکٹیں حاصل کیں۔


یہ بھی پڑھیں: بہتر کپتان کون! سرفراز یا بابراعظم، عمر گل نے بتادیا

عمر گل نے کہا کہ دوسری اننگز میں پیسرز کی اسپیڈ میں بھی بہتری نظر آئے گی، وہ نئی گیند کا بھی مزید بہتر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی دوسری اننگز میں اچھے ردھم کے ساتھ بولنگ کریں گے، نوجوان پیسرز کا ڈیبیو پر عمدہ بولنگ کرنا خوش آئند ہے، بیک اپ میں حسن علی، میر حمزہ اور وسیم جونیئر موجود ہیں مگر یہ دونوں بولرز ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے آئے تھے، جسمانی اور ذہنی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کیلیے تیار تھے، انھوں نے توقعات کے مطابق پرفارم بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ سلمان علی آغا فرسٹ کلاس میں باقاعدگی سے آف اسپن بولنگ کرتے ہیں، ان کی موجودگی سے بیٹنگ لائن مزید اچھی ہوجاتی ہے۔
Load Next Story