جونئیر ہاکی ورلڈکپ ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی 8 ویں پوزیشن
ارجنٹینا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔
ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرادیا۔
ارجنٹینا کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں تھامس نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جسے پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے خوبصورت گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے تھامس نے پینلٹی کارنر کے زریعے دوسرا گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلادی۔ جسے پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک سے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ڈرا ہوگیا
کھیل کے دوسرے ہاف کے 39ویں منٹ میں ارجنٹینا کے رومیرو نے فیلڈ گول جبکہ باٹیسٹا نے 44 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 2-4 کی برتری دلادی۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا
پاکستان کی جانب سے 49ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی اسٹروک کے ذریعے ہیٹرک کرتے ہوئے تیسرا گول اسکور کیا۔
بعد ازاں ارجنٹینا کی جانب سے 50ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے اگناشیو نے، 56ویں منٹ میں جیوان نے فیلڈ گول سکور کرکے ارجنٹینا کو 3-6 سے فتح دلائی۔