ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

ایرانی عدالت نے مجرم کو اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر سزا سنائی تھی


ویب ڈیسک December 16, 2023
ایران نے سزا پانے والے شخص سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں:فوٹو:فائل

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں