صوبوں کو بھی بجٹ تجاویز پیش کریں گے صدر ایف پی سی سی آئی

تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، ہر صوبے کے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، زکریا عثمان


Business Reporter May 28, 2014
تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، ہر صوبے کے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ فوٹو: این این آئی/فائل

ایف پی سی سی آئی کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ فیڈریشن صوبائی حکومتوں کو بھی بجٹ تجاویز پیش کرے گا۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبوں کے بجٹ کیلیے الگ الگ بجٹ تجاویز جمع کرائیں گے، ہر صوبے کے لیے بجٹ تجاویز تیاری کے مراحل میں ہیں اور اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی جلد ہی چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزیرخزانہ اور صوبائی اسمبلیوں کی مجلس قائمہ برائے مالیات اور تجارت کے ذمے داروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے لیے درخواست ارسال کردی ہیں۔

زکریا عثمان نے بتایا کہ صوبوں میں انڈسٹریل گروتھ، انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری اور آمدنی میں اضافہ ہماری بجٹ تجاویز کے اہم اور بنیادی نکات ہوں گے، صوبوں کو دیہی اور شہری دونوں علاقوں میںتجارتی سرگرمیاں بڑھانے اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں کو بتائیں گے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالے بغیر کس طرح سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ٹیکس نیٹ میں وسعت آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے