واٹس ایپ کا اسٹیٹس کے نئے فیچر پر کام جاری

یہ فیچر آزمائش کے لیے فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 17, 2023

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے اور اس کے لیے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے دو بٹن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔یہ بٹن صارفین کے لیے بطور شارٹ کٹ کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیو، جف اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کا مقصد ہے کہ کیمرا اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر کیا جائے۔

واضح رہے حال ہی میں واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے چینلز الرٹس فیچر بیٹا صارفین کو پیش کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں