پاکستان برائیڈل شو میں فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھا دی گئی

ماڈل اور اداکار احسن خان ریمپ پر آئے تو انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھے


Staff Reporter December 16, 2023
فوٹو : ایکسپریس

لاہور میں جاری رنگا رنگ برائیڈل شو کے دوسرے روز ریمپ پر فلسطین کی آزادی کے گیت گونجنے لگے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور ماڈل اور اداکار احسن خان ریمپ پر آئے تو انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔

اس پلے کارڈ پر 'ہر فلسطین کے لئے گھر' اور 'پیس فار فلسطین' کے نعرے درج تھے۔

دوسری طرف احسن خان اور آمنہ الیاس جب واک کیلئے ریمپ پر آئے تو فلسطین کی آزادی کا گیت بھی گونج رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔