شفاف انتخابات الیکشن کمیشن میں وزیراعظم سمیت وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

درخواست گزار نے وزرا کو نگران کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کی ہے


ویب ڈیسک December 16, 2023
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت نگراں وزیر فواد حسن فواد، مشیر احمد چیمہ کو نوٹس جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو ایک بجے کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے ''جانبدار'' وزرا کو نگران کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں