نجی اسپتالوں کے جاری کردہ پولیو سرٹیفکیٹ جعلی ہیں وزیر صحت

بیرون ملک جانے والے پاکستانی صرف سرکاری اسپتالوں اور ای پی آئی دفاتر سے پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کریں، ڈاکٹر صغیر


Staff Reporter May 28, 2014
بیرون ملک جانے والے پاکستانی صرف سرکاری اسپتالوں اور ای پی آئی دفاتر سے پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کریں، ڈاکٹر صغیر۔ فوٹو: فائل

لاہور: بیرون ممالک جانے والے پاکستانی شہری صرف سرکاری اسپتالوں اور ای پی آئی کے مرکزی دفتر سے پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بعض نجی اسپتالوں کی جانب سے بھاری معاوضے کے عوض پولیوسرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جو غیرقانونی ہیں۔

پولیوسرٹیفکیٹ اب لازمی سفری دستاویز بن گئی ہے لہٰذا بیرون ممالک جانے والے مسافر صرف سرکار ی اسپتالوں اور ای پی آئی کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ پولیو سرٹیفکیٹ حا صل کریں، یہ بات صوبائی وزیر صحت ڈٖاکٹرصغیراحمد نے منگل کو اپنے دفترمیں سیکریٹری صحت کے ہمراہ اجلاس میں کہی، انھوں نے کہاکہ ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ بعض نجی اسپتالوں کی جانب سے پولیوسرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جوکہ سراسر جعلی اور غیرقانونی ہیں۔

پولیو سرٹیفییٹ جاری کرنے کا اختیارصرف سرکاری اسپتالوں اور ای پی آئی کے مرکزی دفترکو حاصل ہے، اس لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ سفری تکالیف سے بچنے کے لیے صر ف سرکاری اسپتالوںاور ای پی آئی کے مرکزی دفتر سے پولیو سرٹیفکیٹ حا صل کریں جو بلامعاوضہ فراہم کیے جارہے ہیں انھوں نے ہدایات جاری کیں جو بھی نجی اسپتال اس قسم کے غیرقانونی عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں