لائبریری کو 54 سال بعد کتاب واپس کر دی گئی

کلاسک کتاب بیوولف جنوی 1969 میں جاری کی گئی تھی


ویب ڈیسک December 18, 2023
(تصویر: انسٹاگرام)

امریکا کی ایک لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 54 سال بعد واپس کر دی گئی۔

امریکی ریاست پینسلوینیا میں قائم سیویکلے پبلک لائبریری نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ چانسے بریوسٹر ٹِنکر کی کلاسک کتاب بیوولف جنوی 1969 میں جاری کی گئی تھی۔

1960 کی دہائی میں کتاب تاخیر سے واپس کرنے پر فی روز پانچ سینٹ کے حساب سے جرمانہ عائد ہوتا تھا جس کے حساب سے اب تک 1000 ڈالرز کے قریب جرمانہ بنتا تھا۔




تاہم، لائبریری پوسٹ کے مطابق چونکہ لائبریری اب جرمانہ عائد نہیں کرتی لہٰذا جس نے بھی بیوولف لائبریری سے نکلوائی تھی اس کو جرمانے کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

لائبریری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لائبریری صارفین جب تک لی گئی اشیاء واپس جمع کراتے رہیں گے ان کے کھاتے صاف رہیں گے اور وہ دوبارہ لائبریری سے اپنی دلچسپی کی چیزیں نکلوا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں