سونے سے پہلے مخصوص پھل کھانا کیا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے

سلیپ چیریٹی نے 2024 میں بہتر معیاری نیند حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں پانچ تجاویز جاری کی ہیں


ویب ڈیسک December 17, 2023
[فائل-فوٹو]

نیند کی صحت سے متعلق ٹریننگ اور سپورٹ فراہم کرنے والے ادارے سلیپ چیریٹی کے مطابق رات کے کھانے میں کیلا کھانا اچھی نیند کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔

سلیپ چیریٹی نے 2024 میں بہتر معیاری نیند حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں پانچ تجاویز جاری کی ہیں جس میں سونے سے کچھ دیر پہلے پھلوں کا استعمال سرفہرست ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کیلے میں خاص طور پر میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اعلی سطح پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے اچھی نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید برآں کیلے میں امائنو ایسڈ ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے۔ کچھ مخصوص پھل میلاٹونن کی پیداوار کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کہ ایک ہارمون ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے اور نیند میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

ہیلتھ سائنسز اینڈ ڈزیزز میں اینٹی آکسیڈنٹس کے خصوصی شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق میں انگور، ٹارٹ چیری اور اسٹرابیری پھلوں میں میلاٹونن کے بہترین ذرائع قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں