پاکستان برائیڈل شو 2023 کبریٰ خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں

فیشن ڈیزائنرز نے اعلیٰ درجے کی ماڈلز سے زیادہ ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز اور اداکاراوْں کو شو اسٹاپرز کے لیے ترجیح دی

فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان "برائیڈل کیٹیور وِیک 2023" میں ملبوسات کی خراب فِٹنگ پر فیشن ڈیزائنرز پر برس پڑیں۔

لاہور میں جاری "برائیڈل کیٹیور وِیک 2023" کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بار پاکستان برائیڈل شو میں فیشن ڈیزائنرز نے اعلیٰ درجے کی ماڈلز سے زیادہ ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز اور اداکاراوْں کو شو اسٹاپرز کے لیے ترجیح دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے فیشن ڈیزائنرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم ایونٹ کے لیے ماڈلز کے بجائے سوشل میڈیا شخصیات کا انتخاب کرنا غلط فیصلہ ہے۔







View this post on Instagram



A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)






صارفین نے برائیڈل کیٹیور وِیک میں مہنگے ترین ملبوسات کی خراب فٹنگ پر بھی فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لیا، ناصرف صارفین بلکہ معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فیشن ڈیزائنرز پر سخت تنقید کی۔

کبریٰ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ "کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے فیشن ڈیزائنرز کچھ زیادہ ہی لاجواب ہیں"۔

اداکارہ نے فیشن ڈیزائنرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ اپنے ملبوسات کی تشہیر کے لیے شو اسٹاپرز (اداکاراوْں) کا انتخاب کررہے ہیں تو کم از کم اُن کی فٹنگ کے مطابق ملبوسات تیار کروائیں"۔

اُنہوں نے فیشن ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ "اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو ایسے شو اسٹاپرز کا انتخاب کریں جن پر آپ کے ملبوسات بالکل فِٹ آئیں، ورنہ ماڈلز و شو اسٹاپرز ریمپ پر پُراعتماد نظر نہیں آئیں گی اور آپ کے ملبوسات کی تشہیر بھی درست طریقے سے نہیں ہوگی"۔

Load Next Story