سلیمان لاشاری قتل کیس کے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے چالان ایک ہفتے میں جمع کرایاجائے،خصوصی عدالت


Staff Reporter May 28, 2014
سلیمان لاشاری کی والدہ ارم پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتارہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

انسداددہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا، مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے چالان ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو تھانہ درخشاں کے تفتیشی افسر سب انسپکٹرمبین خان نے سلیمان مصطفی لاشاری قتل کیس میں ملوث سلمان ابڑو ، یاسین جمالی ، مقبول بروہی ،عمران علی اور راشد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ،پولیس نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، وکیل صفائی نے زبانی طور پر ملزم سلمان ابڑو کو اسپتال میں منتقل کرنے کی استدعا کی، وکیل سرکار عبدالمعروف نے عدالت کو بتایا کہ اسپتال نے ملزم کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے فارغ کردیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق صرف او پی ڈی کی ضرورت ہے ،سینٹرل جیل میں اسپتال موجود ہے ، او پی ڈی فراہم کی جاسکتی ہے ،وکیل سرکار تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی ،عدالت نے تمام مذکورہ ملزمان کو جیل بھیج دیا ، پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے چالان 3جون تک عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ،بعدازاں وکیل صفائی نے تحریری طور پر عدالت میں درخواست دائر کی جس میں ملزم سلمان آبڑو کو اسپتال میں منتقل کرنے کی استدعا کی ہے، فاضل عدالت نے چیف میڈیکل افسر سینٹرل جیل اور ڈی ڈی پی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں