واٹر ٹینکر گھر میں گھسنے سے ایک شخص ہلاک
حادثے کے نتیجے میں گھر کے در و دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔
اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ گلشن غازی بلاک ڈی اقبال اسپتال کے قریب واٹر ٹینکر نمبر GLT-8917 ایک گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص جاں بحق اور کمسن و نوعمر بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے نتیجے میں گھر کے در و دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔
پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے جاں بحق و زخمی ہونے والو کو ٹینکر اور ملبے کے نیچے سے نکال کر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ،
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر ولد توفیق کے نام سے کی گئی ، جبکہ زخمیوں میں جاں بحق ہونے والے شخص کا بھائی 45 سالہ نصیر حسین ولد توفیق اس کی دو سالہ بیٹی مناہل اور 13 سالہ راحیلہ دختر علی شامل ہیں ،
علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے کی بیشتر گلیاں چڑھائی پر ہیں ، واقعے کے وقت پانی کا ٹینکر ایک گھر میں پانی ڈالنے آیا تھا ، ڈرائیور نے ٹینکر کو کھڑا کر کے اسے روکنے کے لیے ٹائر کے نییچے سمنٹ کا بلاک رکھ دیا تھا ، پانی خالی کرنے کے دوران ٹائر کے نیچے رکھا بلاک ٹوٹ گیا اور ٹینکر گلی میں ڈھلان کی جانب چل پڑا۔
اس کی اسپیڈ بڑھتی گئی اور ٹینکر ڈھلان پر واقع گھر جا گھسا ، حادثے کے وقت گھر میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موجود تھے جس میں سے ایک جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد محفوظ رہے ،
حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ، متوفی غیر شادی شدہ اور راج مستری کا کام کرتا تھا ، زخمی ہونے والی راحیلہ گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی