خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ جاری

ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا، صوبائی الیکشن کمیشن

ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا، صوبائی الیکشن کمیشن

خیبرپختونخوا میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ پھر سے شروع ہوگئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 160 ریٹرننگ آفیسرز اور 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ کا انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم

 


تاہم سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر انتخابی شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو کیا جائے گا۔

 

 

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-17-at-12.58.33-pm-1702802395.mp4"][/video]
Load Next Story