800 کروڑ کا بزنس انیمل نے پٹھان کو بین الاقوامی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا

"انیمل" نہ صرف امریکا بلکہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے

فوٹو : فلم پوسٹر

بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن فلم "انیمل" نے آسٹریلیا اور کینیڈا میں میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم "پٹھان" کو شکست دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم "انیمل" نے دُنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، اس سنگِ میل کے عبور کے ساتھ "انیمل" 800 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ باکس آفس پر راج کرتے ہوئے فلم "انیمل" نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، فلمی تجزیہ کار کے مطابق رنبیر کپور کی "اینیمل" اب شاہ رخ خان کی "پٹھان" کو پیچھے چھوڑ کر کینیڈا اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم "انیمل" نہ صرف امریکا بلکہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔


مزید پڑھیں: رنیبر کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مات دیدی

فلم "انیمل" میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور ترپتی دمری سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا جبکہ اس فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔



"انیمل" میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے،اس کے علاوہ انیل کپور 'انیمل' میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے۔


Load Next Story