فائرنگ سے سابقہ بیوی سمیت 4 سسرالی جاں بحق واقعہ کی ویڈیو وائرل
زخمیوں میں ملزم کی بیٹی بھی شامل تھی
باغبان پورہ کے علاقے سلامت پورہ میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔
جاں بحق خاتون کی شناخت کرن کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ مقتولہ کرن کے سابق شوہر سلمان نے کی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کرن کے والد محبوب، بہن طیبہ اور بھائی عبداللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں تاج بی بی ،فرح اور قاتل کی ایک بیٹی بھی شامل ہے۔
فائرنگ کرنے والا ملزم سلمان کرن کا سابق شوہر ہے۔ کرن نے کچھ عرصہ قبل اس سے خلع لے لیا تھا۔ ملزم جرائم پیشہ ہے جس کے باعث کرن نے خلع لیا۔ مقتولین فیصل آباد کے رہائشی تھے۔
پولیس نے عزیز فاروق کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق گزشتہ رات شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے کہ سابق داماد سلمان اور تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے۔ ملزم سلمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
[video width="736" height="832" mp4="https://www.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-17-at-1.14.31-am-1702805810.mp4"][/video]