آصف زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی، سابق صدر


ویب ڈیسک December 17, 2023
دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی، سابق صدر

سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔ انہوں نے پارٹی میں اختلافات جلد ختم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں