بلدیہ عظمیٰ نے انہدامی کارروائیوں میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا

یونیورسٹی روڈ سے بے شمار پتھاروں، فروٹ کے ٹھیلوں اور سن شیڈز کو ہٹادیا گیا


Staff Reporter May 28, 2014
ایمپریس مارکیٹ کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پتھارے گرا دیے گئے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

KABUL: بلدیہ عظمیٰ کے انسداد تجاوزات سیل نے بھینسوں کے باڑوں سمیت پختہ تعمیرات کو مسمار کردیا۔

عسکری پارک کے عقب میں واقع گوٹھ میں بھینسوں کے باڑوں کو مسمار کردیا گیا جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دس سے بارہ پختہ تعمیر کردہ مکانات کو بھی مسمار کردیا گیا، عسکری پارک کے سامنے یونیورسٹی روڈ پر بے شمار پتھاروں، فروٹ کے ٹھیلوں اور سن شیڈز کو ہٹادیا گیا ہے ، دریں اثناانسداد تجاوزات سیل کے عملے نے ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل میں گلستان جوہر بلاک 10میں 400گزکے 5سے زائد غیرقانونی تعمیر کردہ پختہ بنگلوں کو مسمار کردیا، گلستان جوہر میں پختہ بنگلوں کو مسمار کرنے کی کارروائی میں لیڈیز پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے رہائش پذیر افراد کو وہاں سے ہٹا دیا۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر بلال منظر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی کی ہدایت پر شہر بھر میں مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جس میں غیرقانونی تعمیر کردہ بھینسوں کے باڑوں کو ہٹانا بھی شامل ہے کیونکہ ان بھینسوں کے باڑوں کی وجہ سے گندگی، تعفن، مچھروں کی بھرمار، سیوریج کا نظام درہم برہم اور ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ نالوں میں شدید رکاوٹیں آتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں