عام انتخابات اسلام آباد میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

ڈپٹی کشمنر اسلام آباد عرفان میمن نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے پابندی عائد کی، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کشمنر اسلام آباد عرفان میمن نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی، عام انتخابات تک کسی بھی سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہ ہوگی۔


ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر عرفان میمن کی جانب سے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل ایجوکیشن کے ملازمین موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بھی تعلیمی اداروں میں حاضر رہیں گے، صرف مجاز میڈیکل آفیسر کی سفارش پر میٹرنٹی اور طبنی بنیادوں پر چھٹی کی اجازت ہوگی۔

مراسلے کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اوراس کے ماتحت اداروں کے افسران و دیگر ملازمین سردیوں کی چھٹیوں میں بھی کسی دوسرے شہر نہیں جائیں گے اور اپنی تعیناتی کے مقامات پرموجود رہیں گے۔

 
Load Next Story