کوٹ ڈیجی قلعے سے منتقل و چوری ہونے والی 6 توپوں کو واپس کرالیا گیا
نگراں صوبائی وزیر کا سندھ کی تمام ہیریٹیج سائٹس اور میوزیمز میں طالبعلموں کا داخلہ مفت کرنے کا اعلان
وزیر ثقافت و نوادرات سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ کوٹ ڈیجی قلعے سے منتقل اور چوری ہونے والی توپوں میں سے 6 توپوں کو واپس کروا لیا گیا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے خیرپور میں کوٹ ڈیجی کا دورہ کرکے قلعے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قلعے کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کوٹ ڈیجی قلعے میں نصب ہونے والی دو توپوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے اس موقع پر میڈیا بات کرتے ہوئے کہا کوٹ ڈیجی قلعے سے منتقل اور چوری ہونے والی توپوں میں سے 6 توپوں کو واپس کروا لیا گیا ہے۔ واپس ہونے والی 6 توپوں میں سے 2 توپوں کو قلعے میں نصب کر کروا دیا ہے جبکہ 4 توپوں کی جگہ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 30 سال سے لاپتہ 6 قدیم توپیں پولیس اور ڈپٹی کمشنر ہاؤس سے برآمد
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ قلعے کی تمام تر نوادرات واپس کروائی جائیں گی اور کوٹ ڈیجی قلعے کے تاریخی حسن کو مزید بحال کروایا جائے گا۔ صوبائی وزیر ثقافت نے طالب علموں کے لیے سندھ بھر کی ہیریٹیج سائٹس اور میوزیمز کی انٹری فیس ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان کو اپنی ثقافت اور اپنے ہیریٹیج سے روشناس رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ سندھ کے نوجوانوں کو اپنی ہزار سالہ تاریخ کو آگے لے کر چلنا ہے۔ نوجوانوں میں ہیریٹیج سائیٹس کی اہمیت کے متعلق آگہی کے لیے ہمیں اپنی بہت کام کرنا ہے۔ کوٹ ڈیجی قلعے میں انفارمیشن اینڈ فیسلیٹیشن کائونٹر بنایا جائے گا تا کہ آنے والے سیاحوں کو سہولت اور آگہی مل سکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کوٹ دیجی قلعہ پر شاندار میوزیم کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح جنوری کے وسط میں کیا جاۓ گا۔ ہیریٹیج سائٹس تک رسائی میں آسانی کے لئے بلدیاتی حکومتوں کو خط لکھیں گے کہ روڈس کی مرمت کے ساتھ ساتھ انفارمیشن بورڈ لگائیں۔