کراچی گلشن حدید کے مدرسے میں طالب علم کی خودکشی
17 سالہ مبین ولد پرویز کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، اسٹیل ٹاؤن پولیس
گلشن حدید میں مدرسے کے طالب علم نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
گلشن حدید الزہرا مدرسے کے واش روم سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت مبین ولد پرویز کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے۔
اسٹیل ٹائون پولیس کے مطابق مبین مدرسے کا طالب علم تھا جس نے خودکشی کی ہے مگر اس کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔