شاہ رخ خان کا فلم ڈسٹی بیوٹروں سے ’ڈنکی‘ اور ’سالار‘ میں میرٹ برقرار رکھنے کا مطالبہ
بالی انڈسٹری کا سب سے بڑا فلمی تصادم کرسمس کے موقع پر ہوگا، 21 دسمبر کو ’ڈنکی‘ جبکہ 22 دسمبر کو ’سالار‘ ریلیز ہوگی
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ڈسٹی بیوٹروں سے 'ڈنکی' اور 'سالار' کے درمیان میرٹ برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی انڈسٹری کا سب سے بڑا فلمی تصادم رواں برس کرسمس کے موقع پر ہوگا، 21 دسمبر کو 'ڈنکی' جبکہ 22 دسمبر کو 'سالار' ریلیز ہوگی۔
شاہ رخ خان اپنی دو فلموں 'جوان' اور 'پٹھان' کی شاندار کامیابی کے بعد پرامید ہیں کہ ان کی نئی فلم 'ڈنکی' بھی باکس آفس میں نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔
دوسری طرف سپراسٹار پرابھاس کی فلم 'سالار' کو بلاک بسٹر کے جی ایف کے ڈائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور وہ کنگ خان کو ایک مرتبہ باکس آفس پر پچھاڑ چکے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے پوری انڈیا کے نامور ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزیبیٹرز کو ایک دعوت میں بلایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ ایڈوانس ٹکٹ کے ٹرینڈ کے مطابق وہ فلموں کو اسکرین مہیا کریں اور اس میں میرٹ کا خیال رکھیں۔