کراچی ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

شہر قائد کی فضاؤں میں اتوار کو آلودہ ذرات کی مقدار انتہائی زیادہ درجے میں 313 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی


Staff Reporter December 17, 2023
(فوٹو: فائل)

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اتوار کو کراچی پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا، فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 313 رہی۔

بین الاقوامی ادارے ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اتوار کی صبح کراچی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرریکارڈ ہوا، کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار انتہائی زیادہ درجے میں 313 پریٹیکولیٹ میٹرز رہی۔

لاہور کئی روز کے بعد آلودہ شہروں کے فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا۔ لاہور کی فضاؤں میں ذرات کی مقدار 189 ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں مصنوعی بارش کے بعد فضائی آلودگی مزید بڑھ گئی

دنیا کے دیگر آلودہ شہروں کلکتہ 259 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، ڈھاکہ 254 پرٹیکولیٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ دہلی 226 پرٹیکولیٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 تا 200 آلودہ، 200 تا 300 آلودہ ترین جبکہ 300 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں