امیر کویت کی وفات پر حکومت پاکستان کا کل قومی یوم سوگ منانے کا اعلان
ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا
حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ ''قومی یوم سوگ'' منانے کا اعلان کردیا۔
کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو ''قومی یوم سوگ'' منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شیخ مشعل الاحمد نئے امیر کویت مقرر
اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح ہفتہ کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
شیخ نواف الاحمد کی نماز جنازہ اتوار کو کویت کی بلال بن رباح مسجد میں ادا کی گئی جس میں صرف خاندان کے افراد اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔