انتخابی مہم کی تیاریاں ن لیگ نے انتخابات کیلیے 9 نکاتی ایجنڈا تیارکرلیا

توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سمیت نظام عدل و انصاف میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہے

(فوٹو : فائل)

ملک میں انتخابی مہم کی تیاریوں کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لیے وضع کردہ 9 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن مہم کرے گی جس میں سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی بھی شامل ہے۔


ن لیگ کے انتخابی ایجنڈے میں آمدنی، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات شامل ہیں جبکہ پارٹی کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری، نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع، زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا اور نظام عدل و انصاف میں اصلاحات بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Load Next Story