کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ’ماں‘ کیلئے کمر کس لی
اداکارہ اپنی اگلی فلم میں ملیالم سپر اسٹار پرتھوی راج کے ساتھ ’سرزمین‘ فلم میں نظر آئیں گی
بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم 'ماں' کیلئے کمر کس لی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو ڈائریکٹر وشال فیوریا بنارہے ہیں جبکہ اسے کو اجے دیوگن فلمز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔
فلم کی کہانی کے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ اس کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے شروع ہوجائے گا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ پہلی مرتبہ حقیقی دنیا سے ہٹ کر کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ کاجول اپنی اگلی فلم میں ملیالم سپر اسٹار پرتھوی راج کے ساتھ 'سرزمین' فلم میں نظر آئیں گی۔