امیرشیخ نواف کی وفات پر تعزیت کیلیے نگراں وزیراعظم آج کویت جائیں گے
دورے کا مقصد امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان سے تعزیت کرنا ہے
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کا مقصد امیر کویت کے انتقال پر شاہی خاندان سے تعزیت کرنا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 18دسمبر کو کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر شاہی خاندان اور کویتی عوام سے تعزیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر کویت کی وفات پر حکومت پاکستان کا کل قومی یوم سوگ منانے کا اعلان
واضح رہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 16 دسمبر کو 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کے انتقال پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں 18 دسمبر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔