ناک میں سب سے بڑا چھید کروانے کا عالمی ریکارڈ
کولٹن 18 سال کے تھے جب انہوں نے ناک میں چھید کروانے کا فیصلہ کیا
ناک میں سب سے بڑا چھید کروانے کا ریکارڈ امریکی شہری کولٹن پائفر کے پاس ہے۔
امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے کولٹن پائفر نے اپنی ناک میں اب تک کا سب سے بڑا چھید کروایا ہے جس بنا پر ان کا نام گنزی ورلڈ ریکارڈ میں آگیا ہے۔
چھید کا مجموعی حجم 2.6 سینٹی میٹر ہے۔ کولٹن 18 سال کے تھے جب انہوں نے اپنی ناک میں چھید کروانے کا فیصلہ کیا جس میں 16 گیج کی سوئی اور فورسیپ جیسے اوزار درکار ہوتے ہیں۔
اس طریقہ کار سے کولٹن کی تکلیف کو ختم ہونے میں تقریباً ایک ہفتے کا عرصہ لگا۔ تاہم کولٹن نے اس چھید کو اور بڑھانے کا فیصلہ کیا اور بالآخر انہیں محسوس ہوا کہ ناک میں چھید کروانے کے شوقین کسی بھی فرد کا اتنا بڑا چھید نہیں ہوگا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے کولٹن کی ناک کے چھید کی پیمائش کرنے کے بعد انہیں عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔