2024

کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران میلہ سجانے کا اعلان

میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے


یوسف انجم December 18, 2023
کرکٹ میلہ ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز جاری رہے گا، کرکٹ آسٹریلیا:فوٹو:فائل

آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ (ایم سی جی) کے باہر پاکستان فین زون کو'' کرکٹ میلہ'' کا نام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا، کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عامر جمال ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستانی کرکٹ اسٹار بن گئے

کرکٹ آسٹریلیا کے مزید کہنا ہے کہ اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا۔ پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں