ریپڈرسپانس فورس کا گشت اسلام آباد کی شہری حد تک محدود

وزیراعظم نے گزشتہ سال وزارت داخلہ کوحکم دیا تھاکہوہ اسلام آباد میں عالمی معیارکے مطابق کوئیک رسپانس فورس قائم کریں


Iftikhar Chohadary May 28, 2014
وزیراعظم نے گزشتہ سال وزارت داخلہ کوحکم دیا تھاکہوہ اسلام آباد میں عالمی معیارکے مطابق کوئیک رسپانس فورس قائم کریں. فوٹو فائل

وزیراعظم کے ''کوئیک رسپانس فورس''قائم کرنے کے حکم کے 6 ماہ بعد بھی ریپڈرسپانس فورس کاباضابطہ گشت صرف اسلام آباد کی شہری حدودمیں شروع کیا جا سکا ۔

وزیر اعظم نوازشریف نے گزشتہ سال ستمبرمیں وزارت داخلہ کوحکم دیا تھاکہ وہ اسلام آباد میں عالمی معیارکے مطابق کوئیک رسپانس فورس قائم کریں جو24 گھنٹے اسلام آباد بھرمیں گشت کرے اور کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں5 منٹ کے اندرجائے وقوعہ پرپہنچ کرمتعلقہ پولیس کے پہنچنے تک حالات کوہینڈل کرے مگراس پرعملدرآمد کی رفتارنہایت ہی سست ہے جس کے باعث اسلام آباد میں دہشتگردی کے 4 واقعات بھی ہوگئے ہیں۔

اسی طرح نیکٹاکوبھی حکومت اپنے قیام کاایک سال سے زائدعرصہ گزرجانے کے باوجودمکمل متحرک وفعال بنانے میں ناکام رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |