اسپانسر شپ اسکیم عازمین حج کو راغب کرنے کی کوشش
وزارت اطلاعات سے معاونت طلب،وزارت سمندر پار پاکستانیز کو بھی خط
وزارت مذہبی امور کی اسپانسر شپ اسکیم میں عازمین حج کو راغب کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے خارجہ اور داخلہ کے بعد وزارت اطلاعات سے بھی معاونت مانگ لی، وزارت سمندر پار پاکستانیز کو بھی مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور
ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کے کوٹے میں اب تک صرف 2800 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ڈالرز میں درخواستیں جمع کروانے والے عازمین حج قرعہ اندازی سے مستثنٰی ہونگے۔