راولپنڈی ڈاکوؤں نے اہلیہ اور بچے کے سامنے گھر کے سربراہ کو قتل کردیا
مقتول عابد حسین اہلیہ اور کم سن بچے کے ساتھ سسرال سے واپس گھر جا رہا تھا
تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور معصوم بچے کے سامنے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا عابد حسین اہلیہ اور کم سن بچے کے ساتھ سسرال سے واپس گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے واردات کی۔
ملزمان نے مزاحمت پر عابد حسین کو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتول اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔
پولیس اطلاع کے باوجود ملزمان کو ٹریس نہیں کرسکی تاہم مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔