سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

وہ طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے


Sports Desk December 18, 2023
وہ طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/گیٹی

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا، وہ طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انھوں نے انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز سے اب تک ہر ٹیسٹ اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز ہی بنائے ہیں انھوں نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر

سعود نے اس دوران ایورٹن ویکیس کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 14 اننگز میں لگاتار 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل سعود شکیل نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ کے دوران ہر میچ میں ففٹی اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں