لاہور ہائیکورٹ میں ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی عمیر نیازی

ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں، ترجمان عمران خان


ویب ڈیسک December 18, 2023
ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں، ترجمان عمران خان

بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کا آرڈر پڑھا ہے تاہم توہین عدالت کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک میرے پاس نہیں پہنچا ہے، سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اسکا جواب داخل کرینگے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ کا انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم

 

انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے انکو تو پکڑیں، پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق کا ہم کچھ نہیں کرسکے ایوب خان کا کچھ نہیں کرسکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں