دوران عدت نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت


ویب ڈیسک December 18, 2023
اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت

سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا ، پیشی کے وقت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی سیکیورٹی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے شرپسند عناصر سیکیورٹی کو نقصان پہنچنا سکتے ہیں۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل زیادہ محفوظ ہوگا ، جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں