فضل الرحمن کا غیرملکی طاقتوں کی سازشوں کیخلاف ’’قومی اتحاد‘‘ بنانے کا اعلان

جمہوریت اوراسلام کی خاطر قادری اورعمران کے ملک دشمن ایجنڈے کوروکناہوگا، سربراہ جے یو آئی


INP/Numainda Express May 28, 2014
نواز،مودی ملاقات روایتی ہے، بریک تھروکی توقع نہیں،جے یوپی کی قیادت سے ملاقات اورگفتگو فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک اور جمہوریت کے تحفظ اورغیرملکی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف ''قومی اتحاد'' بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسلام کی خاطرطاہر القادری اورعمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو روکناہوگا۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے اپنے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیراعجاز ہاشمی کی رہائش گاہ پر جے یو پی کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ماضی میں مذہبی جماعتوں کا اتحاد(ایم ایم اے ) بنانے کا تجربہ کامیاب رہاہے۔

آج ملک میں مذہبی جماعتیں دباؤکاشکارہیں اس لیے ہم ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں ایک قومی اتحاد بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے مذہبی جماعتوں سے ملاقاتوں اوررابطوں کا سلسلہ جاری ہے، انھوں نے کہاکہ ملک میں امن کا قیام صرف اور طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں