میرے بچوں کی تصویر کیوں لی شاہد کپور میڈیا پر پھٹ پڑے

2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے


ویب ڈیسک December 18, 2023
شاہد کپور اور میرا راجپوت نے انٹرنیشنل امبانی اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی تھی : فوٹو : اسکرین گریب

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت بچوں کی تصویر لینے پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امبانی انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں ایشوریا رائے بچن، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، شاہ رخ خان، گوری خان، شاہد کپور، کرینہ کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

اسی اسکول میں شاہد کپور کے بچے بھی زیرِ تعلیم ہیں، اس تقریب کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں شاہد کپور کو بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت تقریب کے مقام کے باہر کھڑے اپنی گاڑی آنے کا انتظار کررہے ہوتے ہیں اور اسی دوران فوٹوگرافرز اس جوڑی کے بچوں کی تصاویر کھینچنے لگتے ہیں جس پر اداکار کو غصہ آجاتا ہے۔

شاہد کپور غصے میں فوٹوگرافرز سے کہتے ہیں کہ "بچوں کے ساتھ تصویریں نہیں لو، تُم لوگ پہلے ہی بہت ساری تصویریں لے چکے ہو"۔




یاد رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں