عوام کوفیصلہ کرنے دیاجائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں خورشید شاہ
ہمارے خلاف سازش ہوئی مگرہم نکل آئے کیونکہ ہم نے سب کواعتماد میں لیا، خورشید شاہ
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے، عوام کوفیصلہ کرنے دیاجائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، میڈیاغلط خبروں سے گریز کرے۔
وزیراعظم کے دورہ بھارت کوسیاست کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے، دنیا کے بہت سے ممالک کو پاک بھارت دوستی سوٹ نہیں کرتی کئی کھلاڑی گیم کرینگے، ہمارے خلاف سازش ہوئی مگرہم نکل آئے کیونکہ ہم نے سب کواعتماد میں لیا، وزیراعظم اس سے نہ گھبرائیں۔
پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا پاکستان اور بھارت قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ایشوز حل کرنیکی کوشش کریں، ماضی کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ شہبازشریف 2010ء سے آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے آرہے ہیں، یہ ان کیلئے نیا راستہ نہیں، وہ اپنے بڑے بھائی کیخلاف نہیں ہونگے۔ وزیراعظم کی ٹیم نے ماضی سے نہیں سیکھا، مسلم لیگ نواز کے لوگوں کو آمر کی دوستی کا تجربہ ہے مخالفت کا نہیں۔