25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان اور اسد عمر بری

عمران خان اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا


ویب ڈیسک December 18, 2023
فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

عمران خان اور اسدر عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں