پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستان ٹیم پر جرمانہ

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد آئی سی سی نے سلو اوورز پر پاکستان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی، آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔


شان مسعود نے 10 فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔

مزید پڑھیں: سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان پاکستان کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
Load Next Story