شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

ملزمان فیصل اور اشتیاق کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، پولیس

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے میٹروول میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔


ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان فیصل اور اشتیاق کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور متعدد موبائل فونز برآمد کرلیے۔
Load Next Story