ورون دھون کو فلم شوٹنگ کے دوران پاؤں پر چوٹ لگ گئی
ایٹلی کمار کی نئی فلم بھی ایکشن سے بھرپور ہے اور اسے 31 مئی 2024 کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا
بالی وڈ اسٹار ورون دھون کو ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی فلم میں شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے پاؤں کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں چوٹ کے نشانات اور سوجن نظر آرہی ہے۔
ورون دھون نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ ایک لوہے کی راڈ لگنے سے ان کی ٹانگ پر چوٹ آئی ہے۔
اداکار کو نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران پہلی مرتبہ چوٹ نہیں لگی ہے بلکہ رواں برس اگست میں شوٹنگ کے آغاز کے دوسرے دن ان کی کہنی پر زخم آئے تھے۔
واضح رہے کہ ایٹلی کمار کی نئی فلم بھی ایکشن سے بھرپور ہے اور اسے 31 مئی 2024 کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔