فضائی راستے سے نیٹو سپلائی کی اجازت نہیں دی سیکریٹری دفاع

افغان آرمی کے زیراستعمال گاڑیوں کو صرف مشروط طورپر فضائی کارگو کے ذریعے لے جانے کی اجازت دی ہے، سیکریٹری دفاع

افغان آرمی کے زیراستعمال گاڑیوں کو صرف مشروط طورپر فضائی کارگو کے ذریعے لے جانے کی اجازت دی ہے، سیکریٹری دفاع فوٹو: فائل

فضائی راستے سے نیٹوسپلائی کی اجازت نہیں دی ، یہ بات سیکرٹری دفاع آصف یاسین نے پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہی۔


انہوں نے کہا افغان آرمی کے زیراستعمال گاڑیوں کو صرف مشروط طورپر فضائی کارگو کے ذریعے لے جانے کی اجازت دی ہے ، سیکرٹری دفاع نے بتایاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک چمن سرحد پر جدید ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اربوں روپے سے تعمیرکررہاہے جہاں تمام سیکیورٹی ایجنسیز اور کسٹم حکام ایک چھت تلے موجود ہونگے، ، اس سے پہلے ایف سی پشین سکائوٹ کے کمانڈنٹ کرنل حیدرعلی خان نے انہیں پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Load Next Story