آن لائن ڈلیوری کھانے میں سے لال بیگ نکل آیا

بھارتی خاتون نے فوڈ ڈلیوری کمپنی زوماٹو کے ذریعے فرائیڈ رائس منگوائے تھے


ویب ڈیسک December 19, 2023
[فائل-فوٹو]

ایسے واقعات آج کل کافی عام ہوگئے ہیں جس میں آرڈر کیے گئے کھانوں میں زندہ، مردہ جانور یا کیڑے نکل آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں انہوں آن لائن ایک ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا لیکن اس میں سے مرا ہوا ایک لال بیگ نکلا۔

ہرشیتا نے ایکس پر اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ حرکت انتہائی قابلِ نفرت ہے۔ ہرشیتا نے زوماٹو (بھارت کی آن لان فوڈ ڈلیوری کمپنیوں میں سے ایک) کے ذریعے Tapri By The Corner نامی ریسٹورنٹ سے فرائیڈ رائس منگوائے تھے۔ آرڈر آنے پر جب خاتون نے فرائیڈ رائس کا ڈبہ کھولا تو اندر ایک لال بیگ مرا ہوا تھا۔



ہرشیتا نے ایکس پر لکھا کہ میں اپنے آرڈر سے انہتائی ناگواری ظاہر کرتی ہوں! کیونکہ یہ غیر صحت بخش ہے اور ایسی حرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ مزید برآں یہ معاملہ فوراً حل کیا جائے۔

خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر زوماٹو فوراً حرکت میں آئی اور خاتون کو رسپانس دیا جس میں کمپنی نے خاتون کے رجسٹرڈ فون نمبر اور آرڈر آئی ڈی مانگی اور شکایت کو فوری طور پر رفع کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں