وفاقی بجٹ کیساتھ 052004 سے 082007 کے مطالبات زرکی بھی منظوری لینے کافیصلہ
بجٹ کیساتھ رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زربھی منظوری کیلیے پیش کیے جائینگے، دستاویز
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیساتھ مالی سال 05-2004 سے 08-2007 تک کے مطالبات زرکی بھی منظوری حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کودستیاب دستاویز کے مطابق حکومت کی طرف سے 3 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیوالے اگلے بجٹ اورفنانس بل کے ہمراہ مالی سال 05-2004 سے 08-2007 تک کے دوران وزارتوں اور ڈویژنوں کی طرف سے کئے جانیوالے اضافی اخراجات کی منظوری کیلیے مذکورہ سال کے مطالبات زرا ور مذکورہ مالی سال کے میزانیے کی حتمی درستگی کی دستاویزبھی پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ بجٹ کیساتھ رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زربھی منظوری کیلیے پیش کیے جائینگے۔