سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل
سرفراز بگٹی عام انتخابات پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے، ذرائع
سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
سرفراز بگٹی نے یہ اعلان تربت میں منعقد ہونے والے پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
سرفراز بگٹی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر سابق صدر نے خوش آمدید کہا جبکہ سابق صوبائی وزیر برائے کھیل نوابزادہ جمال خان رائیسانی نے انہیں خوش آمدید کہا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں، آصف زرداری
واضح رہے کہ دو روز قبل انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے چند گھنٹے قبل سرفراز بگٹی وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست سے لڑیں گے۔