سرفراز شاہین کی پرفارمنس پر رمیز راجا نے سوال اٹھادیا

دونوں پلئیرز کے رول تبدیل کرنے کا مشورہ دینے لگے

دونوں پلئیرز کے رول تبدیل کرنے کا مشورہ دینے لگے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی پلئینگ الیون میں شمولیت پر سوال اٹھادیا۔

پرتھ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں یکطرفہ شکست پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کپتان شان مسعود کو شاہین آفریدی کی کردار کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مہلک بالر کے طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حریف ٹیم پر پریشر بڑھا سکیں۔


مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستان ٹیم پر جرمانہ

سرفراز احمد کی پلئینگ الیون میں شمولیت پر رمیز راجا نے کہا کہ کپتان کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ رضوان زیادہ بہتر طریقے سے فاسٹ بالنگ کو کھیلتا ہے، انکی جگہ آل راؤنڈر بھی کھیلایا جاسکتا ہے جو پاکستان کو بالنگ سے بھی فائدہ پہنچاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان بابراعظم کو شان مسعود کے ساتھ بیٹھ کر انکا حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ انکی پرفارمنس اور ٹیم کو بیک اَپ کرسکیں۔
Load Next Story