الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کیلیے ہدایات جاری کر دیں
کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 20 سے 23 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق ایک امیدوار مختلف تجویز کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 20 ہزار روپے ہے۔
امیدوار کے لیے پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ امیدوار کی عمر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت 25 سال سے کم نہ ہو۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟ اعداد و شمار جاری
کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہوں گی۔ امیدوار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔
قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو لیکن صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار متعلقہ صوبے کا ہو۔ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 20 سے 23 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔