انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا شاہد خاقان عباسی

آج ہماری سپریم کورٹ راتوں کو کھلتی اور فیصلے کرتی ہے ، ان کا احساس کیوں نہیں جن کے کیسز برسوں سے زیر التوا ہیں؟گفتگو


ویب ڈیسک December 19, 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 4 سال سے کیس نیب میں زیر التوا ہے، اس دوران ایک گواہ بھی نہیں آیا اور کیس بھی نہیں چلا۔ 4 سال سے ایک میٹنگ اٹینڈ کرنے پر نیب کی عدالتوں میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا آج کے نیب چیئرمین کو بھی نہیں پتا کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں ؟۔ آج اس ملک میں جو ظلم ہو رہا ہے اس کا حساب کون دے گا ۔ آج ہماری سپریم کورٹ راتوں کو کھلتی ہے اور فیصلے کرتی ہے ۔ سپریم کورٹ کو ان لوگوں کا احساس کیوں نہیں جن کے فیصلے برسوں سے عدالتوں میں زیر التوا ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا ۔

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کے روبرو ہوئی، جس میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل لگی ہوئی، فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مجموعی طور پر 15 ملزمان ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ بعد ازاں شاہد خاقان عباسی عدالت پہنچ گئے اور اپنی حاضری لگوائی۔

احتساب عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 13 فروری 2024ء تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں