میلبرن ٹیسٹ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کیلئے کیا انتظامات کیے
کھانے میں چکن بریانی، رول، سموسہ اور چائے بھی ملے گی
پرتھ ٹیسٹ میچ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کو اسٹیڈیم راغب کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بنانا شروع کردی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کو اسٹیڈیم تک کھینچنے کیلئے میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا ہے جو گیٹ نمبر 4 پر لگایا جائے گا۔
اس میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ یہ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی تین روز تک جاری رہے گا جبکہ میچ کے ٹاس سے قبل خصوصی واک کا بھی اہتمام ہوگا۔
مزید پڑھیں: پرتھ اسٹیڈیم؛ پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم، حلال کھانا بھی دستیاب ہوگا
ایم سی جی کے میدان پر پاکستانی شائقین کو روایتی کھانے چکن بریانی، رول، سموسہ اور چائے بھی فراہم کی جائے گی۔
پرتھ کے خصوصی انتظات کیا تھے؟
پرتھ ٹیسٹ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کو اسٹیڈیم کا رخ کروانے کیلئے دلچسپ انداز میں ویلکم کیا، پاکستانی فینز کی بڑی تعداد قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باوجود شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے۔
مزید پڑھیں: میلبرن اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو ''پاکستان بے'' کا نام دیدیا گیا
کرکٹ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میچ کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا اور ایک ایسی جگہ متعارف کروائی جہاں 500 پاکستان شائقین کرکٹ ٹیم کیلئے منفرد انداز میں حوصلہ افزائی کرسکتے تھے۔
اسی طرح بورڈ نے پاکستانی فینز کیلئے ڈریسنگ روم کے قریب دو اسٹینڈ بھی مختص کیے، جنہیں پاکستان بے کا نام دیا گیا۔ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شریک شرکاء مشہور سلانی ایونیو سے اسٹیڈیم پہنچے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران میلہ سجانے کا اعلان
میچ کے ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر تھی جبکہ پاکستان بے کی ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر فروخت کیے گئے، چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت تھا جبکہ 4 سے 15 سال کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر مقرر کی گئی۔
ان اسٹینڈز کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے جس میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھابے دستیاب تھے۔